
لاہور نارکوٹکس یونٹ کی خفیہ اطلاع پر خاتون سمیت 03 منشیات فروش گرفتار کر لیے
کروڑوں روپے مالیت کی 4 کلو 300 گرام آئس،2 کلو کرسٹل پاؤڈر برآمد
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔نارکوٹکس یونٹ کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 03 منشیات فروشوں پروین بی بی، حنیف اور بلال ارشد کو گرفتار کر کے ان سے کروڑوں روپے مالیت کی 4 کلو 300 گرام آئس،2 کلو کرسٹل پاؤڈر برآمد،کر لی ہے۔ ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ مظہر اقبال کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کوئٹہ سے منشیات منگوا کے پوش علاقوں سمیت تعلیمی اداروں کے گردونواح میں سپلائی کرتے تھے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے کہا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا باعث بنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، انہوں نے نارکوٹکس یونٹ کےلئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے