مشرق وسطیٰ

کورونا وائرس: اتحاد، ایئر عریبیہ کا نئی ایئرلائن کی لانچ میں تاخیر یا اسے ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں

[ad_1]

جہازتصویر کے کاپی رائٹ
Getty Images

جہاں ایک طرف دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہر قسم کا کاروبار اور دنیا بھر میں معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں وہیں متحدہ عرب امارات کی دو ہوائی کمپنیوں کے اشتراک سے لانچ ہونے والی ایئرلائن کے مستقبل پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد اب عالمی سطح پر بین الاقوامی پروازیں تقریباً رک گئی ہیں۔

ایئر عریبیہ اور ابوظہبی کی اتحاد ایئر لائن نے گذشتہ برس اکتوبر میں ایک کم لاگت کی ایئر لائن ’ایئر عریبیہ ابوظہبی‘ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت سے سستے سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

اس ایئرلائن کے مستقبل سے متعلق قیاس آرائیوں کے جواب میں ایئر عریبیہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اتحاد ایئر لائنز کے تعاون سے چلائی جانے والی کم لاگت کی نئی ایئر لائن کی لانچ میں تاخیر یا اسے ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مشرقِ وسطی میں مقیم کتنے پاکستانی بیروزگار ہوئے ہیں؟

کورونا کے باعث ڈالر کی عالمی ذخیرہ اندوزی

کورونا وائرس نے دنیا بھر کی سڑکیں کیسے خالی کر دیں

سفری پابندیوں سے پاکستانی شہری کیسے متاثر ہو رہے ہیں؟

کورونا وائرس: امریکہ اور چین کیوں ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں؟

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایئر عریبیہ کے ترجمان نے کہا ‘تاخیر یا ملتوی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ لانچ کی تیاری کا کام جاری رہے گا اور مارکیٹ کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ آگے بڑھے گا۔’

ایئر عریبیہ کے چیف ایگزیکٹو عادل علی نے نومبر میں کہا تھا کہ کم لاگت والی ایئر لائن سنہ 2020 کی دوسری سہ ماہی میں کام کرنا شروع کر دے گی۔

کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچیں؟

کورونا وائرس اور نزلہ زکام میں فرق کیا ہے؟

کورونا وائرس: سماجی دوری اور خود ساختہ تنہائی کا مطلب کیا ہے؟

کورونا وائرس: ان چھ جعلی طبی مشوروں سے بچ کر رہیں

کورونا وائرس: چہرے کو نہ چھونا اتنا مشکل کیوں؟

گذشتہ چند ماہ سے پھیلی کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں فضائی آپریشنز اس وقت معطل ہے۔

اکثر ممالک نے اپنے شہریوں کے ملک چھوڑنے اور غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی کچھ ایسی ہی پابندیاں ہیں اور یہ واضح نہیں کہ ان پابندیوں میں کب نرمی آئے گی۔

ایئر عریبیہ ابو ظہبی نامی یہ ایئر لائن متحدہ عرب امارات کی پانچویں ایئر لائن ہوگی۔

[ad_2]
Source link

International Updates by Focus News

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button