کورونا وائرس: انڈیا میں لاک ڈاؤن میں توسیع کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سلسلہ شروع
[ad_1]
انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں 24 مارچ سے جاری لاک ڈاوٴن میں تین مئی تک کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت اور حزب اختلاف دونوں نے لاک ڈاوٴن کے دوسرے راوٴنڈ کی حمایت کی ہے لیکن کانگریس سمیت حزب اختلاف کی دوسری جماعتوں نے اس پر تنقید بھی کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ امِت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ فیصلہ عوام کی زندگی بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سُرجے والا نے کہا کہ کورونا کے پھیلاوٴ سے نمٹنے کے لیے باتیں تو بہت کی گئیں لیکن اس وائرس سے لڑنے کے لیے روڈ میپ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ’ملک سات نکات پر روڈ میپ چاہتا ہے۔ جس میں یہ بھی شامل ہو کہ فصلوں کی کٹائی کے لیے تیار کاشتکاروں کے لیے کیا انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہجرت کر چکے ہزاروں مزدور روزی روٹی کے لیے پریشان ہیں۔ ماسک اور پی پی آئی کی زبردست کمی ہے۔ ٹیسٹنگ کم کی جا رہی ہے۔‘
کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچیں؟
کورونا وائرس اور نزلہ زکام میں فرق کیا ہے؟
کورونا وائرس: سماجی دوری اور خود ساختہ تنہائی کا مطلب کیا ہے؟
کورونا وائرس: ان چھ جعلی طبی مشوروں سے بچ کر رہیں
کورونا وائرس: چہرے کو نہ چھونا اتنا مشکل کیوں؟
سُرجے والا نے کہا کہ ‘ملک نے اکیس دنوں کے لاک ڈاوٴن پر عمل کیا، ملک مزید بیس دنوں کا لاک ڈاوٴن بھی مانے گا۔ لیکن رہنمائی کا مطلب صرف عوام کو ان کی ذمہ داری یاد دلانا نہیں ہے، بلکہ حکموت اور حاکم کا عوام کی جانب جواب دہ ہونا اور ذمہ داری نبھانا بھی ہے۔’
کانگریس رہنما ششی تھرور نے بھی لاک ڈاوٴن میں توسیع کے اعلان کی حمایت کی۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ مصیبت جاری رہنے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر میمز بھی سامنے آ رہے ہیں۔ راماین کے کردار کمبہکرن سے متعلق میمز بھی شیئر کیے جا رہے ہیں۔ کمبہکرن کے کردار کو اس کی نیند اور لمبے عرصے تک سوتے رہنے کے لیے جانا جاتا ہے۔
گھر پر رہ کر بوریت کا شکار ہونے والے اپنی ذہنی کیفیت کچھ یوں بیان کر رہے ہیں جیسے اس میم کے ذریعے کہا گیا ہے ‘میں نہیں بچے گا۔ میں مر جائے گا’
جو لوگ اپنے گھر یا گھر والوں سے دور ہیں ان کے حالات کے بارے میں بھی میمز شیئر کیے جا رہے ہیں۔
‘یہ دل کی بات اپنے، دل میں دبا کے رکھنا’
دنیا بھر کے ممالک میں نافذ لاک ڈاوٴن میں بوریت اور برداشت کے بارے میں بہت سارا مزاحیہ مواد بھی سامنے آ رہا ہے۔ ایسا ہی ایک میم انڈیا میں شیئر کیا گیا جس میں فلم اداکار نانا پاٹیکر کی تصویر کے ستاھ لکھا ہے ‘سہہ لیں گے تھوڑا اور۔۔۔’
’مت اٹھو انارکلی، لاک ڈاوٴن تین مئی تک کے لیے بڑھ چکا ہے‘۔
‘تین مئی تک ایسا ہی چلے گا’
‘پھر سے کہو، کہتے رہو۔۔۔ اچھا لگتا ہے۔’
[ad_2]
Source link
International Updates by Focus News