مشرق وسطیٰ

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مستحق افراد کیلئےBISPای واؤچرکا اجراء

ای واؤچرخاندانی منصوبہ بندی میں غریب افراد کی زندگیوں میں تبدیلی کا باعث

پکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب پاپولیشن انویشن فنڈ، محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب،پی آر ایس پی،ریڈ،ہینڈ اور ٹی سی آئی گرین سٹار کے تعاون سے سماجی روئیوں میں تبدیلی کی مربوط پالیسی کی تشکیل اور خاندانی منصوبہ بندی کے واوچرز کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے افراد کیلئےBISPای واؤچر کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔تقریب میں پاپولیشن انویشن فنڈ،محکمہ بہبودِ آبادی کے عہدیداران سیکرٹری پا پو لیشن سلمان اعجاز، سی ای او پی پی آئی ایف و ڈی جی ثمن رائے، چیئر مین پی پی آئی ایف ڈاکٹر اعجاز نبی اورایڈیشنل سیکر ٹری (ٹیکنیکل) نائیلہ الطاف نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کا مقصد ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مستحق جوڑوں تک خاندانی منصوبہ بندی کی مفت معلومات اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لوگوں کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے ای واؤچر سکیم متعارف کروائی گئی ہے جو خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
سیکر ٹری پا پو لیشن سلمان اعجازنے پبلک پرائیوٹ شرکت داری کو فروغ دینے اور نوجوانوں میں تولیدی صحت کے تقاضوں کو سمجھنے اور فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کا خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ اور اس کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ملکرکام کرنا ضروری ہے -ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں میں درست اور کار آمد معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اوران کے رویوں میں تبدیلی لائی جائے۔ اس سلسلے میں معاشرے پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تولیدی صحت پر بات چیت کو آسان بنائے اور اسے زندگی کی اہم ضرورت سمجھا جائے۔ نوجوانوں میں تولیدی صحت کی معلومات اور خدمات تک رسائی میں پیش آنے والی مشکلات کے تدارک کے لیے پبلک پرائیوٹ شرکت داری وقت کا تقاضا ہے۔
سی ای او پی پی آئی ایف و ڈی جی پاپولیشن ثمن رائے نے کہا کہ معاشی طور پر پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے، پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ نے مختلف شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک اختراعی ماڈل کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات میں انقلاب لانا ہے۔پی پی آئی ایف نے الیکٹرانک واؤچر سسٹم متعارف کرایا ہے۔ الیکٹرانک واؤچر پروگرام مالی مجبوریوں سے بالاتر ہے اوراس سے پسماندہ کمیونٹیز کو خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات، بشمول ٹرانسپورٹیشن تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ واؤچر سکیم مستفید ہونے والوں میں خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے افراد کے لئے ساتھ الیکٹرونک واؤچر پروگرام پسماندہ کمیونٹیز میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی ضرورت کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button