مشرق وسطیٰ

برفباری کے دوران چین مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ، روڑز پر کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو ، ریلیف کمشنر پنجاب نوید حیدر شیرازی

ریلیف کمشنر پنجاب نوید حیدر شیرازی کی زیرصدارت مری میں برف باری کے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس...

لاہور پاکستان(نماائندہ وائس آف جرمنی):‌مری اور دیگر علاقوں میں برف باری سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، برفباری کے دوران چین مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ، روڑز پر کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو ، رکاوٹ کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور برفباری سے نمٹنے کے لیے گرینڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا جائے ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مری کے تمام روڑز کی مانیٹرنگ کی جائے ،مری میں 8000 سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگائی جائے اور تمام ادارے کوارڈینیشن کے عمل کو بہتر بنائیں تاکہ دوبارہ افسوس ناک واقعہ پیش نہ آ سکے۔ان خیالات کا اظہار ریلیف کمشنر پنجاب نوید حیدر شیرازی نے ضلع مری میں متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے برف باری کے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے فیصل فرید، سیکرٹری ریونیو مہر شفقت اللہ مشتاق ، ڈی سی مری احمد حسن رانجھا ، ڈائریکٹر آپریشن پی ڈی ایم اے ڈاکٹر فیصل سلیم ، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ محمد عاصم، ریسکیو 1122 سمیت دیگر افسران کی شرکت۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے فیصل فرید اور ڈپٹی کمشنر مری نے برف باری کے حوالے سے کیے جانے والے پیشگی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ریلیف کمشنر پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مری میں سنٹرل کنٹرول روم اور پی ڈی ایم کے پراونشینل کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ، ریسکیو 1122 پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار اضافی تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ٹریفک پلان پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے اور مری آنے والے سیاحوں کے لیے پارکنگ کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات برفباری کے حوالے فوکل پرسن مقرر کریں ، ٹورزم سکواڈ کے جوانوں کا روڑز پر گشت یقینی بنایا جائے اور روڑز پر تعینات افسران اور اہلکاروں کی روزانہ کی بنیاد پر حاضری چیک کی جائے۔انہوں نے کہا کہ برفباری سیزن کے دوران ضلع مری میں تعینات افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ نہ کی جائے۔ریلیف کمشنر پنجاب نے مزید کہا کہ مری جانے والے سیاح موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں اور ہنگامی صورتحال میں متعلقہ انتظامیہ یا پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں تاکہ آپ کی بروقت امداد کو یقینی بنایا جا سکے۔
بعد ازاں سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو/ریلیف کمشنر پنجاب نوید حیدر شیرازی کی زیرصدارت حکومت پنجاب کی جانب سے نئے بنائے جانے والے اضلاع کو مکمل فعال کرنے کے حوالے سے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نئے قائم کیے جانے والے پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایم بی آر نے کہا کہ تمام اضلاع میں عملے کی بھرتی اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے اور شہریوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر سرکاری سروسز فراہم کی جائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button