
ٹی سی ایل نے پی ایس ایل سیزن8 کیلئے پشاور زلمی سے اشتراک کر لیا
ٹی سی ایل ہمیشہ صارفین کو اپنی شاندارٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات فراہم کر کے پاکستان میں کھیلوں کے اقدامات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی فرنچائزہے جو نوجوان کھلاڑیوں کو اسپورٹس کمیونٹی کے سامنے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع بھیفراہم کرتی ہے
لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):2023 پاکستان کے نمبر ون ایل ای ڈی ٹی -وی برانڈ ٹی سی ا یل نے مسلسل چھٹے سال پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کیلئے کے لیے پشاور زلمی کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی ہے۔ اس سال پشاور زلمی کی قیادت قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کریں گے جس سے ٹیم کی کارگردگی میں مزیدبہتری آئے گے۔ ٹی سی ایل ہمیشہ صارفین کو اپنی شاندارٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات فراہم کر کے پاکستان میں کھیلوں کے اقدامات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی فرنچائزہے جو نوجوان کھلاڑیوں کو اسپورٹس کمیونٹی کے سامنے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع بھیفراہم کرتی ہے۔
ٹی سی ایل اس سال اپنے شائقینکیلئے سیزن 8کے سب سے بڑے تفریحی پروگرام The Met Carnivalکا 4 فروری 2023 بروز ہفتہ کوکنگس ووڈ گارڈنز لاہور میں انعقاد کر رہا ہے جس میں نوجوانوں کے پسندیدہ فنکار، عبدالحنان، دانیال ظفر، فارس شفیع اور مزید شامل ہوں گیجو حاظرین کو اپنے فن سے لطف اندوز کریں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ ٹی سی ایل اور پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے اپنے آفیشل ترانے کی بھی رونمائی کر رہے ہیں جسے ملک کے مشہور میوزک پروڈیوسر نوٹی بوائے نے ترتیب دیا ہے۔
اس بارے میں ٹی سی ایل کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ماجد خان نیازی نے کہاکہ ”یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ ٹی سی ایل مسلسل چھٹے سال پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے ساتھ اشتراک کررہا ہیجس کا بنیادی مقصد پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے اور ہم ایک دفعہ پھر اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے”۔
اس شراکت داری کے بارے میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہاکہ ” پشاور زلمی پی ایس ایل کی ایک بڑی ٹیم ہیجس میں ہم ایک دفعہ پھر ٹی سی ایل کو اپنے آفیشل پارٹنر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ہم اس شراکت داری کے ذریعے شائقین کو بہتر ین تفریح پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔”
ٹی سی ایل نے دنیا بھر میں ٹی وی مارکیٹ شیئر میں عالمی نمبر 2 کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور ٹی سی ایل دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں اپنی جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات فراہم کر رہا ہے جبکہ پاکستان کی الیکٹرانکس مارکیٹ میں بھی ٹی سی ایل اعلی درجے کی ٹیکنالوجی پیش کر کے اپنانمایاں مقام بنانے کیلئیکوشاں ہے۔