مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں گرین بیلٹس کا لیول سڑکوں سے نیچا کرنے اور بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے اجلاس

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایچ اے صفی اللہ گوندل ، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر پی ایچ اے ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے ہیڈکواٹر،ڈائریکٹر ز پی ایچ اے ہارٹیکلچر ز، ڈائریکٹر ز انجینئر و دیگر افسران موجود تھے ۔ اجلاس میں پی ایچ اے ، واسا اور ٹیپا کے مشترکہ اشتراک سے شہر کی گرین بیلٹس پر ہونے والے سروے کا جائزہ لیا گیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں گرین بیلٹس کا لیول سڑکوں سے نیچا کرنے اور بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے کی ۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد خان اور ڈی ایم ڈی واسا نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایچ اے صفی اللہ گوندل ، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر پی ایچ اے ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے ہیڈکواٹر،ڈائریکٹر ز پی ایچ اے ہارٹیکلچر ز، ڈائریکٹر ز انجینئر و دیگر افسران موجود تھے ۔ اجلاس میں پی ایچ اے ، واسا اور ٹیپا کے مشترکہ اشتراک سے شہر کی گرین بیلٹس پر ہونے والے سروے کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں شہر کی گرین بیلٹس کے لیول کوسڑکوں سے نیچے کرنے کیلئے علاقوں کا تعین کیا گیا۔ گرین بیلٹس اور شاہراؤں کی سینٹر میڈین سے نکاسی آب کیلئے جامع حکمت عملی کے حوالے سے شہر کی گرین بیلٹس پر بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات واسا کے سپرد کیے گیے ۔ مین بلیووارڈ گلبرگ ،گلشن راؤی، مال روڈ ، جیل روڈ ایڈن یوٹرن ، مادر ملت تا چاندی چوک پر گرین بیلٹس کے لیول کو ٹھیک کرنے کیلئے انتظامات پی ایچ اے کے سپرد کیے گئے ۔اس حوالےسے ڈی جی ایچ اے محمد طاہروٹو نے کہا کہ پی ایچ اے تعین شدہ گرین بیلٹس کے لیول کو نیچے کرنے کیلئے آئندہ چند دنوں میں کام شروع کردیگا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button