
کرکٹ جنون کی نیب لاہور میں انٹری،انٹر ونگ ٹیموں کے مابین ناک آئوٹ جیمپن شپ کا انعقاد
ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نیب افسران کو صحتمند ایکٹویٹی کا موقع فراہم کرنا ہے اور کرکٹ میچز میں نیب افسران نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی پرفارمنس دکھائی
لاہور:نیب لاہور کیجانب سے انٹر ونگ کرکٹ ٹیموں کے مابین چیئرمین کرکٹ ٹورنامنٹ کا لاہور جمخانہ کلب میں انعقاد کیا گیا جس میں ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ناک آئوٹ ٹورنامنٹ میں 4 ٹیمیں مدمقابل ہوئیں جنکے درمیان پہلی پوزیشن کیلئے بھرپور سپورٹس جنگ چھڑی۔ بیٹرز نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مرتبہ چھکوں سے گیند گرائونڈ سے باہر پھینکی۔
ٹیموں میں نیب لاہور ہیڈکوارٹرز ونگ (ٹیم بلیک)، انویسٹی گیشن ونگ 1 اور اے اینڈ پی ونگ (ٹیم بلیو)، پراسیکیشن ونگ (ٹیم گرے) اور انویسٹی گیشن ونگز 2 ، 3 (ٹیم سکائی بلیو)کے مابین کانٹے دار مقابلے ہوئے تاہم نیب انویسٹی گیشن ونگ ٹو اور تھری کی مشترکہ ٹیم اعلی کارکردگی کی بنیاد پر فاتح رہی اور وننگ ٹرافی اپنے نام کی جبکہ رنراپ ٹیم کا اعزاز نیب لاہور ہیڈ کوارٹرز کی ٹیم نے اپنے نام کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نیب افسران کو صحتمند ایکٹویٹی کا موقع فراہم کرنا ہے اور کرکٹ میچز میں نیب افسران نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی پرفارمنس دکھائی۔ گیمز تفتیشی افسران کو جسمانی طور پر صحتمند رکھنے کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں بلکہ پورے لاہور بیورو کی جیت ہے سب نے اچھا کھیلا اور پرفارم بھی کیا۔ انہوں نے تمام پلیئرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا اصل کام انویسٹی گیشن ہے اور انویسٹی گیشن ونگ کی جیت پر ہمیں زیادہ خوشی ہے۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم کو ڈی جی نیب لاہور نے وننگ ٹرافی حوالہ کرتے ہوئے اپنے کھیل مزید بہتری لانے کی تلقین کی جبکہ ہیڈکوارٹرز ٹیم کے کپتان ایڈیشنل ڈائریکٹر زاہد اقبال نے رنر اپ ٹرافی وصول کی۔
ڈی جی نیب لاہور نے اختتامی تقریب کے دوران اعلان کیا کہ مستقبل قریب میں نیب لاہور ایف آئی اے، پولیس اور اینٹی کرپشن کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹورنمنٹ کا انعقاد بھی کروائے گا۔
ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ کی سربراہی میں نیب لاہور بیورو نے دوسرا کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا ہے تاہم انتظامیہ کیجانب سے نیب افسران کیلئے سپورٹس activities کو مستقل بنیادوں پر فروغ دینے کا عزم بھی کیاگیا۔