مشرق وسطیٰ

ہائی کورٹ کے حکم پر لاہور کی 9 اہم شاہراہوں کو ماڈل بنانے کا مشن جاری ہے ۔عامراحمد خان

گزشتہ روز ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاو ¿ن جی ون روڈ ڈاکٹر ہسپتال سے کھوکھر چوک تک تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے کھوکھر چوک کی طرف 60 دکانوں و کمرشل عمارتوں کو سربمہر کر دیا ۔ جی ون مین روڈ پر واقع،7 بینک،4 ریستوران،20 فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی ): لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر لاہور کی 9 اہم شاہراہوں کو ماڈل بنانے کا مشن جاری ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں جوہر ٹاو ن جی ون روڈ ڈاکٹر ہسپتال تا ایکسپو سنٹر اور مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاو ن کو ہر لحاظ سے ما ڈل شاہراہیں بنایا جا رہا ہے۔ پارکنگ ایریا کے لیے قوانین کی خلاف ورزی ، غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات ختم نہ کرنے والے ہر صورت قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔ان شاہراہوں کی خوبصورتی و ٹریفک کے بہاو ¿ کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔
گزشتہ روز ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاو ¿ن جی ون روڈ ڈاکٹر ہسپتال سے کھوکھر چوک تک تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے کھوکھر چوک کی طرف 60 دکانوں و کمرشل عمارتوں کو سربمہر کر دیا ۔ جی ون مین روڈ پر واقع،7 بینک،4 ریستوران،20 فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے۔ معروف برینڈز ، بیکری، شاپنگ مالز اور گراسری سٹورز کو بھی سربمہر کر دیا۔شعبہ ٹاون پلاننگ زون فور کی جانب سے دکانوں ، ریستورانوں کو بار بار نوٹسز و وارننگ جاری کرنے کے بعد آپریشن کیا گیا۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹا ون پلا ننگ فور سدرہ معظم اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button