
سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیرصدارت محکمانہ امور کی بریفنگ بارے (پی ایل آر اے) کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے شاہد فرید سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق نے محکمانہ امور بارے تفصیلی ایس ایم بی آر کو بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ فرد بیع کے آن لائن حصول کے لیے کام تیزی سے جاری ہے اور پنجاب کے ریونیو ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کا پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ ، ممبر ٹیکسز ثاقب منان بھی ایس ایم بی آر کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل شاہد فرید و دیگر افسران نے ایس ایم بی آر کا پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی آمد پر استقبال کیا ، ایس ایم بی آر نے مختلف برانچز اور پارکنگ اسٹینڈ کا دورہ کیا اور دفتر کی تزئین و آرائش کروانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیرصدارت محکمانہ امور کی بریفنگ بارے (پی ایل آر اے) کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے شاہد فرید سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق نے محکمانہ امور بارے تفصیلی ایس ایم بی آر کو بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ فرد بیع کے آن لائن حصول کے لیے کام تیزی سے جاری ہے اور پنجاب کے ریونیو ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو ریفارمز وقت کی اہم ضرورت ہے اور دیہی مراکز مال کا قیام حکومت کا احسن اقدام ہے ، دیہی مراکز مال لوگوں کو گھر کی دہلیز پر ریونیو سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور پنجاب میں غیر فعال دیہی مراکز مال کو مکمل فعال کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ایس ایم بی آر نے کہا کہ موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے بھی شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی شہریوں کے ریونیو ریکارڈ کو ڈیجیٹل طریقہ کار سے محفوظ بنانے میں کوشاں ہے اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیہی مراکز مال رشوت خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، رشوت خوری پر کڑی سزا دی جائے گی اور کرپٹ عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی، افسران شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور کام کو ترجیح دیں۔
بعد ازاں ایس ایم بی آر نے سیکرٹری ریونیو شفقت اللہ مشتاق کے ہمراہ بورڈ آفس میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ آفس کے فرسٹ اور سیکنڈ فلور کا اچانک دورہ کیا۔ایکسین بلڈنگ فہد نوید نے ترقیاتی کام بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر ایس ایم بی آر نے کہا کہ تزئین وآرائش کے کام کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے اور میٹریل کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ہر ہفتے ریویو میٹنگ میں مکمل بریفنگ دی جائے۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری سٹاف ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سمیت دیگر افسران بھی ایس ایم بی آر کے ہمراہ تھے۔