مشرق وسطیٰ

ایم ڈی غفران احمد کی قیادت میں واسا لاہور جدت و ٹیکنالوجی کی شاہراہ پر تیزی سے گامزن

بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کیلئے متاثر کن انرجی مینجمنٹ سسٹم پر کام حتمی مراحل میں داخل , ایم ڈی واسا غفران احمد نے ڈسپوزل اسٹیشن پر نصب سولر سسٹم کا تفصیلی معائنہ کیا محمود بوٹی پر نصب سولر سسٹم سے سالانہ 11 لاکھ یونٹ بجلی پیدا ہو گی، ایم ڈی واسا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کیلئے واسا لاہور کی جانب سے متاثر کن انرجی مینجمنٹ سسٹم پر کام تیزی سے جاری ہے ۔
اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ایم ڈی واسا غفران احمد نے محمود بوٹی ڈسپوزل اسٹیشن اور سولر سسٹم کا سرپرائز دورہ کیا اور ڈسپوزل اسٹیشن پر نصب سولر سسٹم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے کہا کہ محمود بوٹی پر نصب سولر سسٹم سے نہ صرف سالانہ 11 لاکھ روپے یونٹ بجلی پیدا ہو گی بلکہ 45 ملین روپے کی سالانہ بچت بھی ہو گی۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے بتایا کہ ملتان روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر بھی 1 میگا واٹ کا سولر سسٹم رواں سال نصب ہو جائے گا جس سے سالانہ 60 ملین روپے کی بچت ہو گی۔ انرجی سیونگ کا یہ سلسلہ باقی ڈسپوزل اسٹیشن تک بھی لاگو کیا جائے گا۔ اس نیٹ میٹرنگ منصوبے سے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں واسا کے 6 دفاتر کو بھی 3.7 میگا واٹ سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ایم ڈی واسا غفران احمد نے ڈسپوزل اسٹیشن سے ملحقہ ڈرین کی ڈیسلٹنگ کا بھی جائزہ لیا۔ انھوں نے افسران کو ڈرینز کی ڈیسلٹنگ مرحلہ وار مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button