مشرق وسطیٰ

واسا لاہورکے ٹیوب ویلز اور ڈسپوزل اسٹیشنزپر آرٹیفیشل انٹیلیجنس سکاڈا سسٹم انسٹال کیا جائے گا۔ایم ڈی واسا

سکاڈا سسٹم کی تنصیب سے واسا لاہور کے ڈسپوزل اسٹیشنز ،ٹیوب ویلز کو مانیٹر کیا جا سکے گا۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹمز سے پانی کی بچت سمیت ٹیوب ویلز کے اوقات کار کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌نیشنل سنٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس یو ای ٹی پشاور کے وفد کی واسا ہیڈ آفس آمدہوئی ۔ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔ڈاکٹر گل خان نے ایکواکیور پراجیکٹ کے حوالےسے ایم ڈی واسا کو بریفنگ دی ۔سکاڈا سسٹم کی تنصیب سے واسا لاہور کے ڈسپوزل اسٹیشنز ،ٹیوب ویلز کو مانیٹر کیا جا سکے گا۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹمز سے پانی کی بچت سمیت ٹیوب ویلز کے اوقات کار کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا ۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل سسٹم کی تنصیب سے پانی کے ترسیلی و نکاسی آب کے نظام میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ واسا لاہور کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس سکاڈا آٹومیشن سسٹم کی تنصیب کے حوالے سےدلچسپی کا اظہار۔ واسا لاہور مرحلہ وار اپنے ڈسپوزل اسٹیشنز اور ٹیوب ویلز کو سکاڈا آٹومیشن سسٹم پر منتقل کرے گا۔ اس سے قبل شوکت خانم ڈسپوزل اسٹیشن پر سکاڈا سسٹم کی تنصیب سے واسا لاہور ایک سال میں 70 لاکھ روپیے کی بجلی کی بچت کر چکا ہے۔واسا لاہور نشتر ٹاؤن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سکاڈا آٹومیشن سسٹم جلد پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کرے گا۔ایم ڈی واسااس اجلاس میں نیشنل سنٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ڈاکٹر گل خان اور واسا لاہور سے ڈائریکٹر الیکٹریسٹی مہر محمد امجد اور ڈپٹی ڈائریکٹر عمار ارشد شریک تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button