مشرق وسطیٰ

پاکستان ریسکیو ٹیم نے ترکی کے صوبہ آدیامن میں 45سالہ نجیب کو ملبے سے زندہ نکال لیا، ترجمان ریسکیو پنجاب

آج علی الصبح پاکستان ریسکیو ٹیم نے 45سالہ نجیب کو آدیامن ترکیہ کی منہدم عمارت سے زندہ ریسکیو کر لیا۔51رکنی پاکستان اربن سرچ اینڈ ریسکیو کی قیادت کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹررضوان نصیر کر رہے ہیں جبکہ ٹیم لیڈر ڈاکٹرفرحان خالد،ڈپٹی ٹیم لیڈر محمد احسن،رابطہ آفیسر مس دیبا شہناز اورلیڈر میڈیکل ٹیم ڈاکٹرعلی امام اور دیگر ممبران بھی انکے ہمراہ ہیں۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد نے کہا کہ پاکستان اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے پیر کی صبح ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تباہ شدہ علاقے صوبہ آدیامن میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ آج علی الصبح پاکستان ریسکیو ٹیم نے 45سالہ نجیب کو آدیامن ترکیہ کی منہدم عمارت سے زندہ ریسکیو کر لیا۔51رکنی پاکستان اربن سرچ اینڈ ریسکیو کی قیادت کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹررضوان نصیر کر رہے ہیں جبکہ ٹیم لیڈر ڈاکٹرفرحان خالد،ڈپٹی ٹیم لیڈر محمد احسن،رابطہ آفیسر مس دیبا شہناز اورلیڈر میڈیکل ٹیم ڈاکٹرعلی امام اور دیگر ممبران بھی انکے ہمراہ ہیں۔
ترجمان ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان ریسکیو ٹیم انٹرنیشل رسپانس کا حصہ ہے اوریہ ٹیم اربن سرچ اینڈ ریسکیو میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انسراگ سے سرٹیفائیڈ ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ریسکیو ٹیم اس وقت پاکستان ریسکیو ٹیم صوبہ آدیامن کے مرکزی شہر آدیا من میں ریسکیو آپریشن سرانجام دے رہی ہے۔ پاکستان ریسکیو ٹیم نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے آغاز ہی میں زلزلے کے ملبے میں پھنسے ہوئے ترک شہری نجیب کو زندہ ریسکیو کرلیا۔پاکستان ریسکیو ٹیم نے انہیں موقع پر طبی امداد کی فراہمی کے بعد انہیں ایڈوانس کیئر کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔یاد رہے ترکیہ میں 6 فروری کی صبح آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعدوزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ایمرجنسی سروسزاکیڈمی لاہور کی یو این انسراگ سرٹیفائیڈ پاکستان ریسکیو ٹیم کو ترک بھائیوں کی مدد کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان ریسکیو ٹیم ریسکیو آلات اور امدادی سامان کے ہمراہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 7فروری کی صبح7 روانہ ہوئی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button