وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا دوبارہ دورہ
ڈاکٹر جمال ناصر نے پروگرام کی ایڈوانس ڈائگنوسٹک لیب کا دورہ کیا لیب میں دستیاب سہولیات اور صفائی کے نظام کی تعریف 36 اضلاع میں 45 سنٹرز کے ذریعے ایچ آئی وی کے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔بریفنگ
لاہور پاکستان(نمائندہ وایس آف جرمنی):صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا دورہ کیااور تمام شعبوں میں جاکر انکی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر جمال ناصر کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل کے ہمراہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے دورے کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر فاروق کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
ڈاکٹر جمال ناصر کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ پنجاب میں بہتر سروس ڈیلوری سسٹم سے پنجاب میں ایڈز سے اموات میں کمی آئی ہے ،ایڈز کے رپورٹنگ سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام (ایچ آئی وی )سنٹرز ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ پنجاب ایڈز کنٹرول کے 100 خالی آسامیوں پر جلد بھرتی کی جائیگی۔