گراں فروشی و مصنوعی مہنگائی کے تدارک کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں. ڈی سی لاہور رافعہ حیدر
خلاف ورزی میں ملوث دکانداروں، ریڑھیوں پر پھل و سبزی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات و جرمانے کیے جا رہے ہیں. گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1352 دکانوں، پھل و سبزی فروشوں کے ٹھیلوں، ریڑھیوں اور سبزی و فروٹ منڈیوں کی انسپکشن کی.
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ گراں فروشی و مصنوعی مہنگائی کے تدارک کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور خلاف ورزی میں ملوث دکانداروں، ریڑھیوں پر پھل و سبزی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات و جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1352 دکانوں، پھل و سبزی فروشوں کے ٹھیلوں، ریڑھیوں اور سبزی و فروٹ منڈیوں کی انسپکشن کی اور 43 مقامات پر منافع خوری پائی گئی اور منافع خور دکانداروں کو 55 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں جبکہ 03 دکانداروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گراں فروشی کی شکایات قیمت ایپ پر کر سکتے ہیں اور شہری ڈی سی آفس کے فیس بک اور ٹویٹر اکاو¿نٹ پر بھی شکایات کر سکتے ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ ہر شکایت پر 24 گھنٹے کے اندر ایکشن لیا جائے گا۔