مشرق وسطیٰ

ملزم کو پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی، ایس پی انویسٹی گیشن صدرعبدالحنان ۔

قتل کی واردات میں ملوث ملزم ولائت گرفتار،آلہ قتل بھی برآمد، ملزم نے چند روز قبل شہری امیر حمزہ کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا تھا ملزم کو شک تھا کہ امیر حمزہ نے اس کی بیٹی کو اغواء کیا ہے،انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن انسپکٹر قمر ساجد

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم ولائت کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواب ٹاؤن انسپکٹر قمر ساجد کے مطابق ملزم نے چند روز قبل شہری امیر حمزہ کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا تھا۔ملزم کو شک تھا کہ مقتول امیر حمزہ نے اس کی بیٹی کو اغواء کیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبدالحنان کا کہنا تھا کہ ملزم کو پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نےکہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button