
پنجاب یونیورسٹی لائبر یری کے زیر اہتمام کتابوں پر تعارفی پروگرام
اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، قائمقام ڈائریکٹر سینٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سعید ہاشمی، انسٹی ٹیوٹ آف اردو لینگویج اینڈ لٹریچر سے لیکچرار احمد مشتاق، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):: پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام مطالعے کی عادات کو فروغ دینے کیلئے کتابوں کا تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں احمد مشتاق کی کتاب’مجموعہ: احمد مشتاق‘ اور محمد وسیم کی’پاکستان میں سیاسی کشمکش‘ پر تعارفی سیر حاصل بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، قائمقام ڈائریکٹر سینٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سعید ہاشمی، انسٹی ٹیوٹ آف اردو لینگویج اینڈ لٹریچر سے لیکچرار احمد مشتاق، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ریحانہ سعید ہاشمی نے محمد وسیم کی تصنیف پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کے سیاسی تنازعے کے پیچیدہ موضوعات کو محمد وسیم کے خیال کے مطابق پیش کیا۔ اردو کتاب احمد مشتاق کی شاعری کا مجموعہ تھی جسے احمد مشتاق نے ادبی انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کتاب سے نہ صرف چند خوبصورت شعری مجموعے سنائے ہیں بلکہ شاعر کا تنقیدی سوانحی خاکہ بھی فراہم کیا ہے۔ ڈاکٹر ہارون عثمانی نے مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔