اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایف آئی اے کو شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی: رانا ثناء اللہ

انہوں نے کہا ’شوکت ترین نے جو کیا، اس کی انہیں سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرأت نہ کرے۔‘ واضح رہے کہ شوکت ترین کو آئی ایم ایف کے پاکستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالنے کے کیس میں گرفتار کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وزیرخزانہ سینیٹر شوکت ترین کی گرفتاری کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کو ’گو اہیڈ‘ دے دیا ہے۔
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہے۔ ایف آئی اے نے ان کی گرفتاری کی اجازت مانگی جو حکومت نے دے دی ہے۔‘
انہوں نے کہا ’شوکت ترین نے جو کیا، اس کی انہیں سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرأت نہ کرے۔‘
واضح رہے کہ شوکت ترین کو آئی ایم ایف کے پاکستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالنے کے کیس میں گرفتار کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد گزشتہ برس اگست میں شوکت ترین سے منسوب کچھ آڈیوز لیک ہوئیں تھیں۔
ان آڈیوز میں شوکت ترین مبینہ طور پر خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزراء خزانہ کے ساتھ آئی ایم ایف سے متعلق بات چیت کر رہے تھے اور انہیں ہدایات دے رہے تھے۔
بعدازاں ایف آئی اے نے ستمبر میں شوکت ترین کو اس معاملے میں ان کے مبینہ کردار کے حوالے سے نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button