
ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر کا ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے پر ڈولفن اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم
تفصیلات کے مطابق گلشنِ راوی کے علاقہ میں ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے واردات کر رہے تھے۔ ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے بھاگنے کی کوشش کی۔ڈولفن ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو شام نگر روڈ پر راؤنڈ اَپ کر لیا تھا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثر نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے پر ڈولفن اہلکاروں کو شاباش دی اور اُن میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔تفصیلات کے مطابق گلشنِ راوی کے علاقہ میں ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے واردات کر رہے تھے۔ ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے بھاگنے کی کوشش کی۔ڈولفن ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو شام نگر روڈ پر راؤنڈ اَپ کر لیا تھا۔ ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے ڈولفن اہلکار سلمان موٹر سائیکل سلپ ہونے زخمی بھی ہوا تھا۔ڈولفن جوانوں نے زخمی ہونے کے باوجود جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپر یشنز نے زخمی ڈولفن جوان کو 50ہزار روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ ایمانداری اور فرض شناسی سے ڈیوٹی کرنے والے جوان ہمارے سروں کا تاج ہیں۔ شہریوں کے تحفظ کی خاطر ڈاکوؤں کے سامنے ڈٹے رہیں۔