صحت

پاکستان ریسکیو ٹیم نے زلزلہ سے متاثرہ ترکیہ کے شہریوں کیلئے عطیہ کر دئیے؛ترجمان ریسکیوپنجاب

انسراگ سرٹیفائیڈ پاکستان ریسکیو ٹیم گزشتہ سات دنوں سے ترکیہ کے لوگوں کی مدد کیلئے سرچ و ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف ہے۔

لاہور(پاکستان نمائندہ وائس آف جرمنی): ترجمان ریسکیو 1122 پنجاب نے بتایا کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی پاکستان ریسکیو ٹیم نے زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے شہریوں کیلئے خیمے عطیہ کیے ہیں۔انسراگ سرٹیفائیڈ پاکستان ریسکیو ٹیم گزشتہ سات دنوں سے ترکیہ کے لوگوں کی مدد کیلئے سرچ و ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف ہے۔
ترجمان کے مطابق کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر نے ٹیم ممبران کے ہمراہ آدیامن شہر میں ترکیہ کے شہریوں میں خیمے تقسیم کئے۔ ترک عوام نے پاکستانی شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور خیموں کی تقسیم کے دوران پاکستانی پرچم کو چومتے ہوئے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ کمانڈر پاکستان ریسکیو ٹیم ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ پاکستانی قوم اور ریسکیو 1122 مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button