مشرق وسطیٰ

بزرگ ، خواتین اور اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ون ونڈو سیل میں خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے

ڈی جی ایل ڈی اے عامراحمد خان کی زیرصدارت ون ونڈوسیل کے متعلق جائزہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز فارقلیط میر، ایڈیشنل ڈی جی ہاو سنگ صفی اللہ گوندل ودیگر افسران کی شرکت

لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی زیر صدارت ون ونڈو سیل کی ورکنگ بارے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا ،ڈائریکٹر ون ونڈو نے ون ونڈو سیل میں شہریوں کے لیے دستیاب سروسزکے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ بزرگ ، خواتین اور اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ون ونڈو سیل میں خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ون ونڈو سیل کو ہر لحاظ سے اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ون ونڈو سیل کی ورکنگ اور پراگریس کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ سائلین کی جانب سے دی گئی درخواستوں اور کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سرواں سال ون ونڈو میں 5167 درخواستوں میں سے 4650 نمٹا دی گئیں۔ بقیہ درخواستیں پراسیسنگ کے آخری مراحل میں ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے افسروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر بلاوجہ تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر فارقلیط میر، ایڈیشنل ڈی جی ہاو سنگ صفی اللہ گوندل ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر سردار اکبر نکئی،ڈائریکٹر ون ونڈو ، ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر ای ایم ای اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button