مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ اور میں بازار رائے ونڈ کا دورہ

کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے رائے ونڈ ہسپتال کی وارڈز۔ لیبز۔ایمرجنسی اور سٹورز کا دورہ کیا اور وارڈز میں داخل مریضوں سے طبی نگہداشت و ادویات کے بارے میں خصوصی طور پر اسےاستفسار کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ اور مین بازار رائے ونڈ کا دورہ کیا.کمشنر لاہور نے رائے ونڈ بازار کے دورہ کے دوران ٹریفک میں حائیل تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایات دیں.
کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے رائے ونڈ ہسپتال کی وارڈز۔ لیبز۔ایمرجنسی اور سٹورز کا دورہ کیا اور وارڈز میں داخل مریضوں سے طبی نگہداشت و ادویات کے بارے میں خصوصی طور پر اسےاستفسار کیا.کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے ادویات دستیابی و فراہمی کے ریکارڈ کو چیک کیا۔کمشنر لاہور نے ایمرجنسی میں موجود مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات فراہمی بارے بات چیت کی.انہوں کہا کہ تحصیل ہسپتالوں کا مکمل فعال ہونا ٹیچنگ ہسپتالوں پر دباو کو کم کرتا ہے۔
کمشنر لاہور نے استقبالی کاونٹر پر مریضوں کے ریکارڈ و رجسٹریشن کو چیک کیا.ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ڈیوٹی روسٹرز کیمطابق حاضر ہونا چاہئیے۔کمشنر لاہور نے خصوصی طور پر ٹیسٹنگ لیب کا دورہ کیا اورٹیسٹوں کی تفصیلات معلوم کیں.ہسپتال مختلف بیماریوں۔ویکسین شیڈول سے متعلقہ آگاہی مواد استقبالی کاونٹرز سے شہریوں کو دیں۔
کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کے ہمراہ۔چیف انجینیر ایل ڈی اے۔ اے سی رائونڈ اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button