محکمہ صحت سے انسداد پولیو مہم کی کوالٹی چیک کرنے کی سیمپلنگ (LQAS) میں ناکام ہونیوالے اضلاع سے متعلق رپورٹ طلب
انہوں نے یہ ہدایت آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں انسداد ڈینگی اور پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔
لاہور پاکستان(نمائدہ وائس آف جرمنی) چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی اور پولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں اور تمام متعلقہ محکمے اس حوالے سے جاری گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
انہوں نے یہ ہدایت آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں انسداد ڈینگی اور پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، مختلف محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور محکمہ صحت کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز انسداد پولیو اور ڈینگی مہم کی خودنگرانی کریں اورہائی رسک اضلاع لاہور اور راولپنڈی میں مانیٹرنگ اور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے محکمہ صحت سے انسداد پولیو مہم کی کوالٹی چیک کرنے کی سیمپلنگ (LQAS) میں ناکام ہونیوالے اضلاع سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کا تسلسل ضروری ہے۔
چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت کو انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا کیلنڈر ترتیب دینے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور، فیصل آباد سمیت پانچ اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے،گزشتہ ماہ لاہور میں دو ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔اب تک ویکسیئن کے قطرے پلانے کا 68فیصد ہدف حاصل کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بھر میں فیلڈ ٹیموں نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔