مشرق وسطیٰ

مجھے اپنی فورس کے شہداء وغازیوں پر فخر ہے۔ ویلفیئر فنڈ آپ لوگوں کا ہے اور آپ پر ہی خرچ کیا جائے گا، ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر

ایس ایس پی آپریشنزمحمد صہیب اشرف، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی و دیگر افسران اس موقع پر موجودتھے۔ افضا ل احمد کوثر نے پولیس غازیوں ِمیں 11لاکھ 75ہزار روپے مالیت کے امدادی چیک تقسیم کئے اورفرداََ فرداََ اُن سے مسائل بارے دریافت کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈی آئی جی آپریشنزلاہورافضا ل احمد کوثرنے کہا ہے کہ مجھے اپنی فورس کے شہداء و غازیوں پر فخر ہے۔غازی پولیس فیملی کا حصہ ہیں اور ہمارے لئے محترم ہیں۔ویلفیئر فنڈ آپ لوگوں کا ہے اور آپ پر ہی خرچ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے آج اپنے دفتر میں دہشت گردی و پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے غازیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنزمحمد صہیب اشرف، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی و دیگر افسران اس موقع پر موجودتھے۔ افضا ل احمد کوثر نے پولیس غازیوں ِمیں 11لاکھ 75ہزار روپے مالیت کے امدادی چیک تقسیم کئے اورفرداََ فرداََ اُن سے مسائل بارے دریافت کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے غازیوں کی تنخواہ، پینشن، گروپ انشورنس اور اُن کے بچوں کیلئے سکولوں میں داخلے وفیس سے متعلق معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا۔افضا ل احمد کوثرنے کہا کہ شہداء و غازیوں کے مسائل کے لئے ہر ممکن اقدات کئے جارہے ہیں۔آج کی تقریب کا مقصد آپ کو یقین دلانا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ لوگوں کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔تقریب کے اختتام پر غازی جوانوں کیلئے ہائی ٹی کا بھی انتظام کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button