صحت

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر سے چئیرمن قرآن بورڈ مولانا حنیف جالندھری کی ملاقات

ملاقات میں مزہبی ہم آہنگی اور مدارس میں زیر تعلیم طلباء کے صحت کے معاملات زیر بحث آئے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر سے چئیرمن قرآن بورڈ و جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا حنیف جالندھری نے ملاقات کی ۔ملاقات میں مزہبی ہم آہنگی اور مدارس میں زیر تعلیم طلباء کے صحت کے معاملات زیر بحث آئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ مساجد اور مدارس میں تمام طلباء کے ہیپاٹائیٹس، ٹی بی، پولیو اور ایڈز کی سکریننگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلباء کے ٹیسٹ رپورٹس کے بعد ڈاکٹرز انکا علاج معالجہ بہتر طریقے سے کر سکیں گے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ مساجد اور مدارس میں فیملی پلاننگ کے لئے علمائے کرام سے مدد لی جائیگی۔محکمہ صحت کے ڈاکٹرز مدارس میں طلباء کو صحت کے مسائل پر لیکچر دیں گے۔ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا کہ بڑے مدارس میں طلباء کی تعداد کے پیش نظر ڈسپنسریاں اور صحت کے مرکز قائم کرنے کے لئے میکنزم وضع کیا جائے گا۔اس موقع پر

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button