مشرق وسطیٰ
جسٹس اعجاز,جسٹس منیب اور جسٹس مظاہر نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کردیا
سماعت شروع ہوئی تو جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کہاں ہیں؟ سیکرٹری ای سی پی نے جواب دیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی طبیعت ناساز ہے ۔ پنجاب حکومت نے 23 جنوری کو غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کی زبانی درخواست کی تھی۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نگران حکومت کا حکم ختم کرتے ہوئے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ روک دیا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ کا حصہ تھے۔
سماعت شروع ہوئی تو جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کہاں ہیں؟ سیکرٹری ای سی پی نے جواب دیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی طبیعت ناساز ہے ۔ پنجاب حکومت نے 23 جنوری کو غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کی زبانی درخواست کی تھی۔
بنچ نے سی سی پی او لاہور کا تبادلے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے معاملہ فل بنچ کو بھیج دیا ۔ عدالت کاکہنا ہے کہ پنجاب میں سی سی پی اوز اور آر پی اوز کے تبادلوں سے متعلق کیس پہلے ہی پانچ رکنی بنچ سن رہا ہے۔