اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کوئٹہ سے مشتبہ خاتون خودکش حملہ آور گرفتار، بارودی مواد برآمد

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت مہبل کے نام سے ہوئی ہے جو شادی شدہ ہے- خاتون کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ سے بتایا گیا ہے۔

کوئٹہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشتبہ خاتون خودکش حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خاتون سے بارود سے بھری خودکش جیکٹ بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت مہبل کے نام سے ہوئی ہے جو شادی شدہ ہے- خاتون کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ سے بتایا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کو ایک مصدقہ ذریعے سے معلومات ملی تھیں کہ بلوچتسان لبریشن آرمی (بی ایل ایف) کی ایک خاتون خودکش حملہ آور قانون نافذ کرنے والے اداروں یا اہم سرکاری تنصیبات پر خودکش حملہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔‘
’اس اطلاع پر سی ٹی ڈی کوئٹہ کی ٹیم نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں لیڈیز پارک کے قریب کارروائی کی اور ایک پیدل چلنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا-‘
ترجمان نے مزید بتایا کہ ’خاتون سرچر کی مدد سے تلاشی لینے پر گرفتار خاتون سے ایک خودکش جیکٹ برآمد ہوئی جس کا وزن چار سے پانچ کلو گرام تھا۔‘
سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس تھانہ کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی اور دھماکہ خیز مواد قانون کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’دہشت گرد نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے-
خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں کراچی یونیورسٹی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے خودکش حملہ کیا تھا جس میں تین چینی اساتذہ سمیت چار افراد ہلاک ہوئے تھے-

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button