مشرق وسطیٰ

حکومت ِ پنجاب کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض کا فئیر پرائس شاپس کا دورہ۔

سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض کی ہدایت پر ایسی انڈیسٹریز جہاں پر 40 سے زائد مزدور کام کر رہے ہیں وہاں پر فئیر پرائس شاپس پر یہ رمضان پیکج موجود ہیں جبکہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): دورے کے دوران سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض نے فئیر پرائس شاپس پر دی جانے والی اشیا خورد و نوش کی کوالٹی کا معائنہ کیا اور مزدور کارکنان میں فری راشن اور آٹا تقسیم کیا۔
پنجاب بھر کی تمام فئیر پرائس شاپس پر رمضان بازار سے 30 فیصد کم قیمت پر اشیا خورد و نوش تمام مزدور کارکنان اور انکے اہل ِ خانہ کے لیے دستیاب ہیں۔
سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض کی ہدایت پر ایسی انڈیسٹریز جہاں پر 40 سے زائد مزدور کام کر رہے ہیں وہاں پر فئیر پرائس شاپس پر یہ رمضان پیکج موجود ہیں جبکہ
ایسی اینڈسٹریز اور فیکرٹریز جہاں پر 40 سے کم لیبرز کام کر رہے ہیں ان کے مالکان کو راشن پیکیج دینے کا حکم۔
سیکرٹی لیبر اسد اللہ فیض نے رمضان المبارک کے مہینے میں انڈیسٹریز مالکان کی دل کھول کر مستحقین کی مدد کرنے کی کاوشوں کو سراہا اور فئیر پرائس شاپس پر موجود خوردونوش اشیا کی کوالٹی کی تعریف بھی کی۔
سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض نے ادارے کے افسران کو فئیر پرائس شاپس سے متعلقہ شکایات اور ان کے حل کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کا حکم دے دیا تاکہ متاثرہ افراد کے مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے اور اس کے ساتھ محکمے کے تمام افسران کو اپنے متعلقہ علاقوں کے تمام فئیر پرائس شاپس کا دورہ کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button