
تمام اسسٹنٹ کمشنرز چھٹی کے دن بھی فیلڈ میں پولیو مہم کے لیئے متحرک ہیں، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر
ڈی سی لاہور نے انسداد پولیو مہم میں دو دن میں اضافے کے بعد پہلے اضافی دن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہر صورت 100 فی صد ٹارگٹ حاصل کرنی کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز چھٹی کے دن بھی فیلڈ میں متحرک ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ پہلے پانچ دنوں میں گھروں سے غیر حاضر پائے گئے 69 ہزار 375 بچوں کو قطرے پلا دیے گئے اور باقی 1 لاکھ 4 ہزار 353 بچوں کو قطرے پلانے کے لیے انتظامیہ پوری طرح متحرک ہیں. ڈی سی لاہور نے انسداد پولیو مہم میں دو دن میں اضافے کے بعد پہلے اضافی دن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہر صورت 100 فی صد ٹارگٹ حاصل کرنی کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز چھٹی کے دن بھی فیلڈ میں متحرک ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ گھروں سے غیر حاضر بچوں میں سے 14392 یونین کونسل سے باہر ہیں اور 32928 بچے ٹاؤن سے باہر اور 37537 ضلع سے باہر رپورٹ ہوئے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ 19496 بچوں کے گھروں کو تالے لگے پائے گئے اور حالیہ مہم میں 14279 دوسرے اضلاع سے آئے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے لاہور میں پلائے گئے. ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور اچھا کام کرنے والوں کی عزت افزائی ہو گی.