کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے انسداد ڈینگی پرائس کنٹرول،ریونیو اہداف،صفائی اور قبرستانوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے نو ٹس لے لیا
کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے ڈی سیز کو پرائس کنٹرول کے اچانک دورے کرنے کی ہدایت کی۔اے سیز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو فیلڈ میں ہی چیک کیا جائےگا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا اجلاس میں انسداد ڈینگی پرائس کنٹرول۔ریونیو اہداف۔صفائی اور قبرستانوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جس پر ینہوں نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس پر جلد از جلد عملدرامد کرنے کا حکم دیااجلاس میں صاف دیہات پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا.
اجلاس میں زیر ویسٹ مہم کا جائزہ لیا اور صاف لاہور مہم کا دائرہ شہر کے ہر علاقے میں پھیلانے کی ہدایت کی۔کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے ڈی سیز کو پرائس کنٹرول کے اچانک دورے کرنے کی ہدایت کی۔اے سیز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو فیلڈ میں ہی چیک کیا جائےگا۔
انہوں نے کہا لاہور میں 849 جبکہ پوری ڈویژن میں 2244قبرستان ہیں جنکی دیکھ بھال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے میانی صاحب کی خستہ حال قبروں کی تفصیلات طلب کر لیں.کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ لاہور اور محکمہ بلدیات سے میانی صاحب کے تمام حل طلب امور پر تفصیل بھی طلب کر لی.
کمشنر لاہور نے انسداد پولیو مہم کے اہداف کی تکمیل کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی مہم کیلئے ٹرک اور ڈرک لیول کا بھی خصوصی جائزہ لیا اور اس پر جلد کام کرنے کا عندیہ دیااور کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے ٹیموں کیلئے ریفریشر ورکشاپس کروائی جائیں۔
کمشنر لاہور کی زیرصدارت اجلاس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی سیز نےبزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی.