مشرق وسطیٰ

ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ زون ون مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا۔

کینال روڈ، گلشن راوی ، سمن آباد سکیم اور اولڈ مسلم ٹاؤن سکیم میں کارروائیاں کی گئی۔ کینال روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بیسمنٹ کی غیر قانونی تعمیر جزوی طور پر مسمار کر دی گئی۔

لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پر چیف ٹاو ن پلانر اسدلزمان کی سربراہی میں ایل ڈی اے ٹیموں کا تجاوزات و غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ زون ون سلمان محفوظ کی نگرانی میں ایل ڈی اے کے عملے نے کینال روڈ، گلشن راوی ، سمن آباد سکیم اور اولڈ مسلم ٹاو ن سکیم میں کارروائیاں کرکے متعددعمارتوں کو سیل کردیا۔کینال روڈ پر واقع نجی ہاو سنگ سوسائٹی میں بیسمنٹ کی غیر قانونی تعمیر جزوی طور پر مسمار کر دی گئی۔سمن آباد روڈ، شمس نگر، گلشن راوی میں غیر قانونی تعمیرات ا ور دکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔اولڈ مسلم ٹائون میں بغیر اجازت کمرشلایزیشن کرنے پر10 املاک کو سیل کر دیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button