مشرق وسطیٰ

ACCA پاکستان کے زیر اہتمام معاشی بحالی کے موضوع پر لیڈرشپ کنورسیشن (PLC) 2023 کا آغاز

اس سال ایونٹ کا تھیم''Shaping the future in uncertain times: Learn. Adapt. Thrive''رکھا گیا ہے جبکہ کانفرنس کا مقصد ترقی کے لیے ایک بامعنی فریم ورک تیار کرنا، نظریہ سازی کو آسان بنانا، اور ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے جیسے اقدامات پر توجہ مرکوز کرناہے

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ACCA (ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس)پاکستان کی جانب سے سالانہ فلیگ شپ کانفرنس کا اسلام آبادمیں انعقاد کیا گیا ہے۔پاکستان لیڈرشپ کنورسیشن معاشی رہنماؤں اور پالیسی سازوں کے لیے معیشت کوبہتر بنانے کے حوالے سے تجاویزپیش کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔یہ کانفرنس اسلام آبا د کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی منعقد کی جائیگی۔
اس سال ایونٹ کا تھیم”Shaping the future in uncertain times: Learn. Adapt. Thrive”رکھا گیا ہے جبکہ کانفرنس کا مقصد ترقی کے لیے ایک بامعنی فریم ورک تیار کرنا، نظریہ سازی کو آسان بنانا، اور ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے جیسے اقدامات پر توجہ مرکوز کرناہے۔ اس سیشن میں متعدد پینل ڈسکشنزکا بھی اہتمام کیا گیا جس میں آج کے اہم کاروباری اور اقتصادی چیلنجز اور موسمیاتی کارروائی کے لیے تجویز کردہ حل، موثر عوامی مالیاتی انتظام، مستقبل کے لیے تیار ہنر کی نشوونمااورقتصادی ترقی کے حصول کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔
ایونٹ کے آغاز میں اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے قوم کی تعمیر میں پیشہ ور اکاؤنٹنٹس کے کردار پر زور دیا۔اس کانفرنس کی مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا تھیں جبکہ دیگر رہنماؤں میں سی ای اوNDRMFبلال انور، سابق سی ای او KPBoIT حسن داؤد بٹ، ACCA کی عالمی نائب صدرعائلہ مجید، ایگزیکٹو ڈائریکٹرSDPIعابد قیوم سلیری اورICMAپاکستان کے صدر شہزاد احمدملک، چیف سٹریٹیجی آفیسرالیکسا گرین والڈٹی سی ایم،گروپ ہیڈ آف ایچ آر بی او پی عالیہ ظفر، سی ای او TMUCفیصل مشتاق، صدر اور سی ای او، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک،غضنفر اعظم، ڈائریکٹر اور کنٹری لیڈ (پیپلز) ایس اینڈ پی گلوبل سمیعہ قمراوربانی جنرل پارٹنر، ٹیم اپ وینچرز زہیر خالق شامل تھے۔
حولیاتی کارروائی کے لیے سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)پاکستان کے کنٹری ہیڈ ذیشان شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری محمد فاروق نے قومی موافقت کے منصوبے اورمعیشت کے خطرات کو کم کرنے کے موضوع پر بات کی۔
سیڈ وینچرز نے اس سال کے شریک منتظمین کے طور پر ACCA میں شمولیت اختیار کی۔ بینک اسلامی اور کوکا کولا کمپنی اسٹریٹجک پارٹنرز تھے۔ پلاٹینم پارٹنرز میں SKANS سکول آف اکاؤنٹنسی، یو مائیکرو فنانس بینک، اور دی ملینیم یونیورسل کالج شامل تھے۔ ٹیلی نار گروپ Adroit Accountax/Obox اکاؤنٹنگ، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ، نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ، Tabani’s School of Accountancy، PAC Group of Colleges اور Mirchawala’s Hub of Accountancy نے گولڈ پارٹنرز کے طور پر تعاون کیا۔ TCM – سینٹرم میڈیا آؤٹ ریچ پارٹنر کے طور پر شامل ہوا اور KPMG اور نٹشیل گروپ نالج پارٹنر تھے۔
ایونٹ کو پاکستان بزنس کونسل (PBC)، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن، KP بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، The Center of Excellence in Responsible Business (PBC)، ICMA پاکستان، انکیوبیشن سینٹر، یونیورسل سروس فنڈ، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی، اور سی ایف اے سوسائٹی پاکستا ن کا تعاون بھی حاصل ہے۔
اے سی سی اے پروفیشنل اکاؤنٹنٹس کے لیے دنیا کا صف اول کا ادارہ ہے، جس کے 241,000 سے زائدمستقل اور 542,000 عارضی ممبران دنیا بھر میں موجودہیں۔ اے سی
سی اے دنیا بھر میں اپنے بے مثال رابطوں کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو پورا کرنے والے کیریئر، بہترین فنانس ٹیلنٹ والی تنظیموں، اور معیشتوں کو ترقی کے اجزاء سے جوڑتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button