پنجاب بھرمیں 1063ٹریفک حادثات میں 17 افراد جاں بحق1128زخمی ہوئے
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1063ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 608افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔520معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 554ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور35مسافر418اور173پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ249ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت249متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد63حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان 53حادثات میں 62متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1128متاثرین میں 894مرد اور251خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 207افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور581افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ357خمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 897موٹرسائیکلز،75آٹورکشے118کاریں،22وین19مسافربسیں،34ٹرک اور115دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔