پاکستان

پاک فضائیہ کے دستے کی فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری 2023  میں کامیاب شرکت کے بعد وطن  واپسی۔ ترجمان پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹس نے آٹھ ملکوں کے فضائی عملے کے مدمقابل اپنی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے جوہر دکھائے۔ مشق کے دوران پاک فضائیہ کے JF-17 لڑاکا طیارے کو دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کے خلاف پرکھا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب میں منعقدہ ائیر وار سینٹر دھران (کنگ عبدالعزیز ائیر بیس) میں منعقدہ فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری 2023 میں کامیاب شرکت کے بعد وطن واپس پہنچا۔ پاک فضائیہ کے جہازوں نے وطن واپسی پر ایک آپریشنل ائیر بیس پر لینڈنگ کی۔ پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹس نے آٹھ ملکوں کے فضائی عملے کے مدمقابل اپنی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے جوہر دکھائے۔ مشق کے دوران پاک فضائیہ کے JF-17 لڑاکا طیارے کو دنیا کے متعدد جدید ترین لڑاکا طیاروں کے خلاف پرکھا گیا جہاں پی اے ایف کے لڑاکا طیارے نے اپنی جنگی صلاحیت کا لوہا منوایا۔
مشق کے اختتام کے پر پاک فضائیہ کے فائٹر جہازوں نے پی اے ایف کے اپنے ٹینکر IL-78 طیارے کے ذریعے دھران سے پشاور سفر کے دوران ایک ہی بار میں متعدد ٹینکنگ آپریشنز کی بھی مشق کی۔ بین الاقوامی پانیوں پر فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ مادر وطن کے ناقابل تسخیر فضائی دفاع کی جانب ایک انتہائی اہم پیش رفت اور سنگ میل ہے۔ یہ اہم کامیابی پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی فضائی جنگ کے جدید عسکری اصولوں کے مطابق آپریشنل تربیت اور اس مقصد کے لیئے کیئے جانے والے اقدامات کی عکاس ہے۔ بین الاقوامی پانیوں پر فضا سے فضا میں ایندھن بھرے جانے  کے اس اہم سنگ میل نے پاک فضائیہ کی مجموعی جنگی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کے لڑاکا بیڑے کی افادیت، صلاحیت اور مہلکیت کو بھی جلا بخشی ہے۔ پاک فضائیہ کی سمارٹ انڈکشنز پی اے ایف کی جنگی صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاک فضائیہ نے مشق میں نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرنے اور قیمتی قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کی غرض سے اپنی ایئر بس کا استعمال کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button