سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے زیر تفتیش مقدمات، چالاننگ شرح میں پیش رفت کا جائزہ لیا
بلال صدیق کمیانہ نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کے ٹارگٹس خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے زیرالتوا انوسٹی گیشنز مکمل کرنے کے لیے تمام افسران کو ڈیڈ لائنز دیں اور کہا کہ دی گئی ڈیڈ لائن گذرنے کے بعد بھی تفتیش کے ٹارگٹس مکمل نہ کرنے والے افسران کی جواب طلبی ہو گی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت زیر تفتیش کیسز بارے جائزہ اجلاس آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سہیل سکھیرا،ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک،ایس ایس پی انوسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری،ڈویژنل ایس پیز آپریشنز اور انوسٹی گیشن ونگز،تمام ایس ڈی پی آوز،ڈی ایس پی اے وی ایل ایس،ڈی ایس پیز سی آئی اے اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے زیر تفتیش مقدمات، چالاننگ شرح میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔بلال صدیق کمیانہ نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو زیر تفتیش مقدمات کی تکمیل کے ٹارگٹس خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے زیرالتوا انوسٹی گیشنز مکمل کرنے کے لیے تمام افسران کو ڈیڈ لائنز دیں اور کہا کہ دی گئی ڈیڈ لائن گذرنے کے بعد بھی تفتیش کے ٹارگٹس مکمل نہ کرنے والے افسران کی جواب طلبی ہو گی اور انہیں شوکاز جاری ہونگے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ زیر التوا کیسز میں چالانوں کی تکمیل اور مقدمات یکسوئی کے لیے مدعیوں اور پراسیکیوٹرز کے ساتھ کوآرڈینیشن بڑھائیں۔مظلوم کوانصاف کی فراہمی، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانےکیلئے بروقت تفتیش کریں۔سی سی پی او لاہور نے انوسٹی گیشن افسران کو ہدایت کی کہ دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں تاکہ گنہگار کو اس کے کئے کی سزا دلوائی جا سکے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ایس پیز انوسٹی گیشن چالان مکمل اور مقدمات یکسو کرنے کے لیے ماتحت عملےکے ساتھ بیٹھیں۔انوسٹی گیشن سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرکے معاملات میں بہتری لائیں۔ سالہا سال پرانے زیرتفتیش کیسز جلد نمٹائیں۔انہوں نے مذید ہدایت کی کہ انوسٹی گیشن افسران اے کیٹگری کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ہدف پورا کریں۔