مشرق وسطیٰ

سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر کا فیلڈ آفسران کی غیر ذمہ دارانہ اور ناقص کارکردگی کا نوٹس۔

سیکرٹری معدنیات نے اجلاس میں زونز کی معیاد ختم ہونے سے تین ماہ قبل موجودہ زونز میں ترمیم کا پروسیس مکمل نہ کرنے پر فیلڈ افسران کی سرزنش کی

لاہور پاکستان():‌سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر کے زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آڈنری سینڈ زونز کی منظوری اور ان کی آکشن پر نظرِ ثانی کی گئی۔سیکرٹری معدنیات نے اجلاس میں زونز کی معیاد ختم ہونے سے تین ماہ قبل موجودہ زونز میں ترمیم کا پروسیس مکمل نہ کرنے پر فیلڈ افسران کی سرزنش کی۔سیکرٹری معدنیات نے ڈپٹی ڈاریکٹر لاہور ریجن کو قصور میں جودھ سنگ والا زون کی ترمیم، معیاد پٹہ ختم ہونے سے صرف ایک دن قبل ترمیمی مراسلہ بھیجنے پر جواب طلبی کی اور سخت ملامت کی۔سیکرٹری معدنیات نے آڈنری سینڈ زونز کو آکشن کرنے کے حوالے سے سیکرٹری آفس کے جاری کردہ احکامات پر مکمل طور پر عمل درآمد نہ کرنے پر سخت غصے کا اظہار کیا۔
سیکرٹری معدنیات نے تمام فیلڈ افسران کو آڈنری سینڈ کی لیزوں کی تفصیل فوری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی مزید محکمہ ماحولیات سے تسلیم شدہ تمام نئے اور پرانےسینڈ زونز کی بلا تاخیر آکشن کا حکم دیا۔ تمام فیلڈ افسران کو ایسی تمام لیزوں کی تفصیلات فوری طور پر جمع کروانے کی ہدایت کی جو اپنی معیاد مکمل ہونے کے باوجود نیلامی میں پیش نہ کی جا سکیں۔
سیکرٹری معدنیات کا مائنر منرلز کے بلاکس کی معیاد ختم ہونے سے قبل آکشن کرنے کی ہدایت۔ محکمے کے تمام افسران کی ہفتہ وار پرفارمینس مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سیکرٹری معدنیات کی محکمے کی ترقی کے لیے عملے کو انتھک محنت کی تلقین۔اپنے کام کو دیانتداری اور ذمہ داری سے نہ کرنے والوں کے ساتھ سخت ترین رویہ اختیار کیا جاۓگا، سیکرٹری معدنیات۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button