پرویز الٰہی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل، پارٹی صدر ہوں گے
منگل کو زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چودھری نے بتایا کہ ’آج مسلم لیگ ق باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں ضم ہو گئی ہے۔‘ ’مسلم لیگ ق کے رہنما آج سے تحریک انصاف کا حصہ ہوں گے، چودھری پرویز الٰہی اپنے سابق 10 ارکان پنجاب اسمبلی سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔‘
پاکستان مسلم لیگ ق نے پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ان کی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
منگل کو زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چودھری نے بتایا کہ ’آج مسلم لیگ ق باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں ضم ہو گئی ہے۔‘
’مسلم لیگ ق کے رہنما آج سے تحریک انصاف کا حصہ ہوں گے، چودھری پرویز الٰہی اپنے سابق 10 ارکان پنجاب اسمبلی سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’چودھری پرویز الٰہی اور ان کے ساتھیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں اور مشکل حالات میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔‘
’تحریک انصاف کی سینیئر قیادت نے چودھری پرویز الٰہی کو پارٹی کا صدر بنانے کی سفارش کی ہے اور پارٹی آئین کے مطابق اس حوالے سے ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔‘
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ’چودھری پرویز الٰہی اور ان کے ساتھیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں اور مشکل حالات میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔‘
’ہمارے سامنے دو باتیں تھیں کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ساتھ اتحاد ہو اور ہم اگلا الیکشن مل کر لڑیں یا پاکستان مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرلیا جائے تو اس پر طویل بحث اور گفتگو ہوئی۔‘
اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ’وہ ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دیں گے اور کوئی ایسا کام نہیں ہو گا جس سے تحریک انصاف یا ملک کو نقصان پہنچے۔‘