مشرق وسطیٰ

ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا کہ جامعہ اشرفیہ سے فارغ التحصیل طلباء قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک اور جامعہ کا نام روشن کررہے ہیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ اللہ والے لوگوں اور علماء کی صحبت میں بیٹھنا سوسالہ عبادت سے بہتر ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے جامعہ اشرفیہ میں درس نظامی کی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ اللہ والے لوگوں اور علماء کی صحبت میں بیٹھنا سوسالہ عبادت سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ اشرفیہ گزشتہ 75 سالوں سے دینی تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا کہ جامعہ اشرفیہ سے فارغ التحصیل طلباء قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک اور جامعہ کا نام روشن کررہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ محکمہ صحت مدارسِ میں طلباء کی سہولت کے لئے اگلے ہفتے میڈیکل سکریننگ کیمپ لگا رہا ہے۔میڈیکل کیمپ میں ٹیسٹنگ اور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے مدارس کی دینی اہمیت و خدمات کو پیش نظر رکھ کر طلباء کے لئے میڈیکل ہیلتھ کئیر فراہم کرنے جارہی ہے۔اس موقع پر مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی اور پروفیسر مولانا محمد یوسف نے بھی طلباء سے خطاب کیا۔ نائب مہتمم مولانا اسعد عبیداللہ اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button