تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور انکے بھائیوں کے خلاف تیسرا اور آخری نوٹس
ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار اور عامر ڈار اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کے سامنے سیالکوٹ میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار بیرون ملک ہونے کے سبب پیش نہ ہوئے،وکیل نے انکے لئے 28فروری کا وقت مانگ لیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے بھائی اینٹی کرپشن کے آخری نوٹس کے بعد تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار اور عامر ڈار اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کے سامنے سیالکوٹ میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار بیرون ملک ہونے کے سبب پیش نہ ہوئے،وکیل نے انکے لئے 28فروری کا وقت مانگ لیا۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایم سی ایل، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں من پسند افراد کو ٹھیکے دلوانے کا الزام ہے۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایس ڈی او جہانگیر بٹ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ڈار برادران پر ٹرانسفر پوسٹنگ کی مد میں بھی رشوت لینے کا الزام ہے۔ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جہانگیر بٹ کے خلاف مقدمہ درج ہے۔اسی مقدمہ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور انکے بھائیوں کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔