لاہور۔ٹکٹ چیکنگ کیلئے شائقین کرکٹ کو انتظار نہیں کرایا جائیگا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا
کمشنر لاہور نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں 9میچز کیلئے حتمی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 8 کے قذافی اسٹیڈیم میں تمام میچز رات کے وقت ہونگے۔ پی ایس ایل 8کا فائنل میچ 19مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی) کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کے لاہورمیں میچز کی ٹکٹ چیکنگ کیلئے جدید اور تیزرفتار میکانزم انسٹال ہوگا۔ ٹکٹ چیکنگ کیلئے شائقین کرکٹ کو انتظار نہیں کرایا جائیگا۔ پارکنگ ایریاز سے شٹل سروس ترجیحاً اولڈ سٹیزنز، خصوصی افراد اور خواتین کیلئے ہوگی۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم میں 9میچز کیلئے حتمی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 8 کے قذافی اسٹیڈیم میں تمام میچز رات کے وقت ہونگے۔ پی ایس ایل 8کا فائنل میچ 19مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ سکیورٹی کے لئے ساڑھے سات ہزار پولیس اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔ کنٹرول روم قذافی میں ہوگا۔ اضافی 396کیمرے لگیں گے۔
کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سٹیڈیم کے قریب پراجیکٹس کے باعث ٹریفک روانی کے لیے عملی منصوبہ بندی کی جائے۔
پارکنگ ایریاز قذافی اسٹیڈیم کے باہر قریبی جگہوں کو ہی حتمی قرار دیا جائیگا۔ ایئرپورٹ اور رہائشوں پر سکیورٹی انتظامات فائنل ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا میگاایونٹ ہے انتظامات کی سطح بہترین ہونی چاہئے۔ احسن انتظامات سے پی ایس ایل8 کرکٹ ایونٹ فیسٹیول بنائیں۔ کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ 8 کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی سی بی، پولیس، ضلعی انتظامیہ، ایل ڈبلیو ایم سی، ایم سی ایل، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، پی ایچ اے، لیسکو، سوئی گیس و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی