مشرق وسطیٰ

ایل ڈی اے کے عملے نے قائد اعظم ٹاو ن پیکو روڈ میں کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن کر کے13املاک سیل کر دیں، ڈائریکٹر ٹاو ن پلاننگ سیون عائشہ مطا ہر

ڈائریکٹر ٹاو ن پلاننگ سیون عائشہ مطا ہرکی نگرانی میں ایل ڈی اے کے عملے نے قائد اعظم ٹاو ن پیکو روڈ میں کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن کر کے13املاک سیل کر دیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پر چیف ٹاو ن پلانر اسدلزمان کی سربراہی میں ایل ڈی اے ٹیموں کاغیرقانونی تجاوزات، غیر قانونی کمرشلائزیشن اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم جاری جاری ہے۔
شعبہ ٹاون پلاننگ زون سیون نے ڈائریکٹر ٹاو ن پلاننگ سیون عائشہ مطاہراور ڈپٹی ڈائریکٹر عمر مجیدکی نگرانی میں قائد اعظم ٹاو ن پیکو روڈ میں کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن کر کے13املاک سیل کر دیں۔کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف یہ آپریشن قائد اعظم ٹاو ن کے اے ون اور بی ون بلاک میں کیا گیا ۔سیل کی گئی املاک میں شو روم، سکول، شادی ہال، دوکانیں و دیگر املاک شامل ہیں۔نادہندگان کو بار بار نوٹسز جاری کرنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button