مشرق وسطیٰ

فیسوں میں اضافےکا بم نامنظور،سکول کے باہر والدین سراپا احتجاج

سکول انتظامیہ نے ایکدم 4ہزار روپے فیس میں اضافے کابم پھینک دیا ہے اس مہنگائی کے طوفان میں پہلے ہی گھر چلانا اتنا مشکل ہوگیا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)انگلش گرائمرسکول وحدت روڈ کےباہر بچوں کے والدین کا سکول انتظامیہ کی جانب سے فیس میں 26 فیصد اور سالانہ چارجز میں 45 فیصد اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین کی سکول انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی،روڈ بلاک کردیا،
بچوں کے والدین کی "سکول فیس میں اضافہ نامنظور”
بچوں کے والدین کا معاشی قتل نامنظورکی شدید نعرے بازی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ
سکول انتظامیہ نے ایکدم 4ہزار روپے فیس میں اضافے کابم پھینک دیا ہے اس مہنگائی کے طوفان میں پہلے ہی گھر چلانا اتنا مشکل ہوگیا ہے اب ہم اتنی فیس کہاں سے دیں گے،فیسوں میں اضافے کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے، احتجاجی مظاہرین کی وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف،وزیرتعلیم پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button