اسرائیلی وزیر اعظم کا ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریاں تیز کرنے کا حکم
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق نیتن یاہو نے سکیورٹی کی سطح کے رہ نماؤں کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیلی تیاری کی سطح کو نمایاں طور پر بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے آنے والے عرصے کے دوران ایرانی جوہری معاملے سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق نیتن یاہو نے سکیورٹی کی سطح کے رہ نماؤں کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیلی تیاری کی سطح کو نمایاں طور پر بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
عبرامی ٹی وی چینل نے وزیراعظم نیتن یاہو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نیتن یاہو امریکی، فرانسیسی، جرمن اور دیگر حکام سے کہا کہ اگر وہ ایران میں پیش رفت پر عمل نہیں کر سکتے تو اسرائیل خود کارروائی کرے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قابل بھروسہ اور قابل اعتماد فوجی کارروائی کے بغیر ایرانی جوہری خطرہ کم نہیں ہوگا۔ نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ تہران پر اقتصادی پابندیاں کافی نہیں ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیل حماس اور حزب اللہ کو بھی پیغامات بھیج رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی غیر مستحکم سیاسی صورتحال اسرائیلی فوج کو غزہ یا لبنان میں فوجی کارروائی شروع کرنے اور اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف زبردستی اور پرتشدد جواب دینے سے نہیں روکتی ہے۔