انٹرٹینمینٹ

فنکار وں کی خدمت،قدردانی اور عزت افزائی کے لئے آیا ہوں۔ قاسم علی شاہ

چیئرمین الحمراء کی سیٹ خدمت کا نام ہے،کسی کے کام آ سکا تو خوشی ہوگی,آپکا وقت ٗ قوم کی امانت ہے،ملک وقوم کو عظیم بنانے میں صرف ہونا چاہیے۔ چیئرمین الحمراء

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):چیئرمین بورڈآف گورنز قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ آپکا وقت ٗ قوم کی امانت ہے،ملک وقوم کو عظیم بنانے میں صرف ہونا چاہیے، فنکار وں کی خدمت،قدردانی اور عزت افزائی کے لئے آیا ہوں،چیئرمین الحمراء کی سیٹ خدمت کا نام ہے،کسی کے کام آ سکا تو خوشی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے افسران کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بنیادی اقدار کا تحفظ سرفہرست ہے،کام کے علاوہ کوئی مصروفیت نہیں۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی نے اس حوالے سے کہا کہ قاسم علی شاہ کی سربراہی میں ادارہ ترقی کی نئی منازل طے کریں گا۔قبل ازاں چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ کی زیر صدارت الحمراء میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر ذوالفقار علی سمیت تمام افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قاسم علی شاہ ٗ کی افسران سے اہم امور پر گفتگو ہوئی۔اجلاس میں افسران نے اپنے اپنے شعبوں کے بارے بریف کیا، اور قیمتی آراء دیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button