صحت

صوبائی وزراء ڈاکٹر جمال ناصر اور منصور قادر کی راولپنڈی کے تاجروں کے اجلاس کی صدارت

امن و امان کی صورتحال، تجاوزات کے خلاف آپریشن اور پرائس کنٹرول کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر کے ہمراہ تاجروں کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال، تجاوزات کے خلاف آپریشن اور پرائس کنٹرول کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ، آر پی او سید خرم علی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ بھی موجود تھے۔
تاجروں نے تجاوزات کے خلاف اقدامات پر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ راولپنڈی شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے گے ہیں جس سے تاجروں کا درینہ مطالبہ پورا ہوا ہے اور یہ اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے جانے چاہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ تاجروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ کاروباری سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔
انہوں نے کہا کحکومت تاجر برادری کے ساتھ قریبی رابطہ میں ہے اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تمام سرکاری اداروں کو واضع ہدایات دی گئی ہیں کہ تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام، پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خاتمے میں تاجروں کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے اور انکی تجاویز کو اعلیٰ حکام کی طرف سے سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور انکے پر عملی اقدامات کیلئے باقاعدہ پالیسی بنائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں دراصل کمی نیت اور مسائل کے حل کیلئے جذبہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی عزت و نفس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور انکی جان اور مال کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروکار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں تاجروں اور چیمبر کے نمائندوں کے علاوہ انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران شامل ہوں اور تاجر برادری کے مسائل حل کئے جائیں۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تاجروں کی مدد سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کر رہی یے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں بہترین انتظامی افسران تعینات کئے گے ہیں جس وجہ سے تاجروں کے تحفظات دور کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی تمام تجاویز کو سفارشات کے ساتھ وزیر اعلیٰ اور کابینہ تک پہنچایا جائے گا۔
کمشنر لیاقت علی چھٹہ نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن شروع کیا گیا ہے جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر ہوئی ہے اور تاجروں کو کاروباری عمل میں آسانی میسر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے انکی تجاویز پر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانونی خلاف ورزی کی صورت میں محکمہ شہری دفاع کے افسران اور اہلکار فیکٹری یا دکان کو دو مرتبہ نوٹس دیں گے اور اس کے بعد چالان کیا جائے گا۔ انہوں نے تاجروں کو مکمل سیکیورٹی دی جائے گی اور کاروباری سرگرمیوں میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنے دیا جائے گا۔
صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راولپنڈی ثاقب رفیق ،صدر انجمن تاجراں راولپنڈی و پنجاب شرجیل میر ، طارق جدون ، ملک شیخ حفیظ ،زاہد بختاوری ، ارشد محمود اعوان ، تاج بھٹی ، ایم حفیظ ، ظفر قادری ،کمال پاشا ،نوشیروان خلیل ، صدر وویمن چیمر آف کامرس راحت جبین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button