
مشرق وسطیٰ
ریونیو بڑھاؤ ورنہ گھر کو جاو ایم ڈی واسا کا کھلا پیغام:ایم ڈی واسا غفران احمد
ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایات دیں کہ تمام نادہندگان کے کنکشن منقطع اور سیوریج بلاک کیے جائیں
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):ایم ڈی واسا غفران احمد کے زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس کا انعقادہوا۔اجلاس میں داتا گنج بخش ٹاون کے ریونیو اور آپریشن ونگ کے افسران و عملہ نے شرکت کی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایات دیں کہ تمام نادہندگان کے کنکشن منقطع اور سیوریج بلاک کیے جائیں۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے کام میں غفلت دکھانے والوں کی سرزنش کی۔داتا گنج بخش ٹاون میں 946 بڑے نادہندگان سے ریکوری کو یقینی بنا لیا گیاہے۔اجلاس میں ڈی ایم ڈی ایف اینڈ آر میاں منیر،ڈائریکٹر میاں حامد لعل ایکسیئن عثمان اختیار، حسنین رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو محمد عدنان سمیت دیگر افسران و عملے نے شرکت کی۔