مشرق وسطیٰ

ایل ڈی اے ٹیموں کی غیرقانونی تجاوزات، غیر قانونی کمرشلائزیشن اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے

ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کی خصوصی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات،غیرقانونی کمرشلائزیشن اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن۔105سے زائد املاک سیل ،متعدد مسمار کر دی گئیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پر چیف ٹاو ن پلانر اسدالزمان کی سربراہی میں ایل ڈی اے ٹیموں کی غیرقانونی تجاوزات، غیر قانونی کمرشلائزیشن اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے اور گرینڈ آپریشن کر کے 105سے زائد املاک سربمہر اور متعددغیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں ہیں۔یہ کارروائیاں ڈائریکٹرٹاﺅن پلاننگ زون ٹو سلمان محفوظ،ڈائریکٹر ٹاو ن پلاننگ زون تھری علی نصرت،ڈائریکٹر ٹاو ن پلاننگ زون فور سدرہ تبسم اورڈائریکٹر ٹاون پلاننگ زون سیون عائشہ مطاہرکی نگرانی میں کی گئیں۔
ایل ڈی اے کے عملے نے کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی اور غیر قانونی لینڈ یوز کنورژن پر جوہر ٹاون میں 57 املاک کو سیل کر دیا۔یہ کارروائیاں جی ون مارکیٹ جوہر ٹاو ن ماڈل روڈ پر عبدالحق روڈ اور سدرن بائی پاس پر کارروائی کی گئیں۔خیابان فردوسی اور اویسی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں ۔زمین کے غیر قانونی استعمال، جگہ پر پارکنگ کی عدم فراہمی اور سیٹ بیک ایریا پر تجاوزات کی وجہ سے یہ کارروائیاں کی گئیں۔ایل ڈی اے کے عملے نے جوہرٹا ﺅن ،بلاک ای میں پلاٹ نمبر424 ،431 پرقائم غیر قانونی کیفے مسمار کر دیا ۔بلاک بی ون، پلاٹ نمبر3 ، 4 پر قائم غیرقانونی کمرشل تعمیر مسمارکر دی گئی۔ پلاٹ نمبر 9 اویسیہ ہاو سنگ سوسائٹی پر قائم غیر قانونی کمرشل تعمیر کو مسمار کر دیا گیا۔ایل ڈی اے کے عملے نے علامہ اقبال ٹاون میں کارروائی کر کے متعدد غیرقانونی عمارتیں مسمار کردیںاور کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر تبدیلیوں پر 25 سے زائدعمارتوں کو سیل کر دیا۔فیروز پور روڈ پر غیر قانونی مارکیٹ کی تعمیر پر تجاوزات کو مسمار کر دیاگیا۔فیصل
ٹاﺅن اور گارڈن ٹاﺅن میں 22 املاک کمرشل فیس نادہندہ ہونے پر سربمہرکر دی گئیں۔ سیل کی گئی املاک میں معروف برینڈز، شو روم، گراسری سٹور و دیگر شامل ہیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button