مشرق وسطیٰ

* صوبائی وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب منصور قادر کی ہنگامی دورے پر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آمد

* صوبائی وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے ادارے کے تمام انتظامی امُور کا تفصیلی جائزہ لیا * ڈیوٹی سے غیر حاضر افسران کی سخت سرزنش، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر متعدد افسران کو سخت انتباہ جاری * کام کے وقت ڈیوٹی سے غیر حاضر افسران سے سختی سے نمٹا جائے گا: منصور قادر

لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب منصور قادر کی ہنگامی دورے پر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آمد. صوبائی وزیر منصور قادر کا ادارے کے انتظامی امُور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کا بنیادی مقصد عام عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ اگر ہمارے سرکاری ادارے ٹھیک سے کام کریں تو عوام کی بہت سی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جا سکتا ہے۔ مفادِ عامہ سے جُڑے تمام امُور با آسانی سر انجام دئیے جانے چاہئیں۔ صوبائی وزیر منصور قادر نے تمام افسرانِ بالا و ملازمین کو مخاطب کر کے کہا کہ اگر آپ سب نوکریوں پر بحال رہنا چاہتے ہیں تو ہر ایک کو پوری لگن اور محنت کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب منصور قادر نے ڈیوٹی سے غیر حاضر افسران کی سخت سرزنش کی اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر متعدد افسران کو سخت انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ کام کے حوالے کسی قسم کی کوتاہی قابلِ قبول نہیں۔ صوبائی وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے بورڈ آفس میں آئے لوگوں سے براہ راست مسائل دریافت کئے اور ان کے فوری حل کے لئے ہدایات بھی جاری کیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button