ہم گائوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں آج بھی زمین پر سوتا ہوں’ شاداب خان
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیرئیر سمیت اپنی طرز زندگی پر بھی بات کی اور بتایا کہ میرا ماننا ہے کہ اللہ پاک انسان کو لے کر بھی آزماتا ہے اور دے کر بھی آزماتا ہے، جب اللہ نے ہمیں عزت دی ہے تو یقینا ہم سے سوال ہوگا کہ ہم نے اس عزت اور شہرت کا استعمال کیسے کیا؟۔
لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ سادہ زندگی گزارنا پسند کرتا ہوں اور دکھاوے کے لئے کچھ نہیں کرتا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیرئیر سمیت اپنی طرز زندگی پر بھی بات کی اور بتایا کہ میرا ماننا ہے کہ اللہ پاک انسان کو لے کر بھی آزماتا ہے اور دے کر بھی آزماتا ہے، جب اللہ نے ہمیں عزت دی ہے تو یقینا ہم سے سوال ہوگا کہ ہم نے اس عزت اور شہرت کا استعمال کیسے کیا؟۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس چیز کا ڈر ہوتا ہے لہٰذا کوشش کرتے ہیں جیسے ہم پہلے تھے ویسے ہی رہیں، ہم گائوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، ہم نے شروع سے ہی سادہ زندگی گزاری ہے اور آج بھی ہماری فیملی وہی سادگی سے زندگی گزاررہی ہے۔شاداب خان نے کہا کہ میں آج بھی سادہ زندگی گزارنا چاہتا ہوں، آج بھی جب میں گھر جاں میں پہلے کی طرح ہی زمین پر سوتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں آج بھی ویسا ہی رہوں کیوں کہ میں سادہ زندگی گزارنے میں ہی سکون محسوس کرتا ہوں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے مزید کہا کہ میں اداکاری نہیں کرتا میری نیچر جو ہے میں ویسا ہی ہوں، میں دکھاوے کیلئے کچھ نہیں کرتا، سادہ رہنے کی کوشش کرتا ہوں، کیوں کہ ہر انسان برابر ہے، اللہ نے سب انسانوں کو برابری کا درجہ دیا ہے، اگر اللہ نے ہمیں کچھ دیکھ کر بہتر عطا کیا تو یہ اللہ کا فیصلہ ہے اس میں غرور تکبر کی بات ہی نہیں۔