بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، نیپرا میں سماعت مکمل، فیصلہ بعد میں کیا جائیگا
این ٹی ڈی سی حکام نے کہا کہ ان میں دوسری سہ ماہی سمیت ماضی کے چارجز بھی شامل ہیں۔نیپرا حکام نے کہا کہ این ٹی ڈی سی نے سسٹم کے استعمال کی مد میں 28 ارب 49 کروڑ روپے مانگے ہیں
اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈسکوز نے 17 ارب 39 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔دورانِ سماعت چیئرمین نیپرا نے کہا کہ دوسری سہ ماہی میں زیادہ بوجھ این ٹی ڈی سی سسٹم کے استعمال کے چارجز کی وجہ سے ہے۔
این ٹی ڈی سی حکام نے کہا کہ ان میں دوسری سہ ماہی سمیت ماضی کے چارجز بھی شامل ہیں۔نیپرا حکام نے کہا کہ این ٹی ڈی سی نے سسٹم کے استعمال کی مد میں 28 ارب 49 کروڑ روپے مانگے ہیں۔ممبر نیپرا خیبر پختون خوا نے سوال کیا کہ آپ کے پاس بجلی ہے تو لوڈ شیڈنگ کیوں کرتے ہو؟نیپرا حکام نے کہا کہ دوسری سہ ماہی کا اضافہ 50 پیسے فی یونٹ بنے گا، یہ اضافہ اپریل، مئی اور جون تک جاری رہنا ہے، اضافہ ہر ماہ 50 پیسے فی یونٹ بنے گا۔
پاور ڈویژن نے مطالبہ کیا کہ دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق مارچ سے کیا جائے۔نیپرا نے کیالیکٹرک کیلئے 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی، نیپراچیئرمین نیپرا نے کہا کہ پہلے ہی مارچ میں صارفین 3 روپے فی یونٹ پچھلی سہ ماہی کا ادا کر رہے ہیں۔پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ 50 پیسے سے فرق زیادہ نہیں پڑے گا۔اس کے ساتھ ہی نیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی، جس کا فیصلہ بعد میں جانچ پڑتال کے بعد جاری کیا جائے گا۔